ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / رمضان المبارک میں کتاب اللہ کی خریداری میں 60 فیصد کااضافہ

رمضان المبارک میں کتاب اللہ کی خریداری میں 60 فیصد کااضافہ

Mon, 30 May 2016 11:53:18  SO Admin   INS India/SO news

ریاض29مئی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)رمضان المبارک کا مقدس مہینہ آتے ہی سعودی عرب میں دینی کتب بالخصوص کتاب اللہ کی خریداری میں غیرمعمولی اضافہ ہوجاتا ہے۔ سعودی اخبار الریاض کے مطابق ماہ صیام کے قریب آتے ہی کتب خانوں میں قرآن پاک کے نسخوں کی خریداری میں 60فی صد اضافہ ہوچکا ہے۔ ماہ صیام کے آغاز سے پہلے ہی سعودی عرب کے بازاروں میں مردو خواتین خریداروں کا رش ہوجاتا ہے۔ کتب خانوں میں آنے والے گاہکوں بالخصوص خواتین کی اکثریت دیدہ زیب ٹائٹل والے قرآن پاک کے نسخوں کی خریداری میں سب سے بڑھ کر دلچسپی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ عام کتب خانوں کے علاوہ آن لائن خریداری میں بھی ماہ صیام کے قریب قرآن پاک اور دینی کتب کی خریداری کی شرح بڑھ جاتی ہے۔سعودی عرب میں آن لائن کتب فروشہ نورۃ الحمدان کا کہنا ہے کہ رجب المرجب اور شعبان المعظم کے مہینوں میں سال کے بقیہ مہینوں کی نسبت قران پاک کی خریدو فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔ ریشمی غلاف اور مختلف رنگوں کی جلد والے قرآن پاک کے نسخوں کو خاص اہتمام کے ساتھ خریدا جاتا ہے۔ خریدار یا تو اپنے لیے قرآن پاک خرید کرتے ہیں یا عزیز واقارب کو ھدیہ کرنے کے لیے قرآن کے نسخے خرید کیے جاتیہیں۔ عموما آن لائن قرآن پاک کے نسخوں کی قیمت 50سے 100ریال کے درمیان ہوتی ہے۔خواتین کی جانب سے مردوں کی نسبت قرآن پاک کی زیادہ خریداری پر بات کرتیہوئے الحمدان کا کہنا تھا کہ چونکہ عورتوں کے پاس مردوں کی نسبت کافی وقت ہوتا ہے اور وہ اپنا زیادہ سے زیادہ وقت ماہ صیام میں تلاوت کلام پاک میں گذارنے کو ترجیح دیتی ہیں۔


Share: